ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرین حادثے پر نتیش کمارکاگہرے افسوس کا اظہار ، رپورٹ کارڈ پروگرام منسوخ 

ٹرین حادثے پر نتیش کمارکاگہرے افسوس کا اظہار ، رپورٹ کارڈ پروگرام منسوخ 

Mon, 21 Nov 2016 11:46:22    S.O. News Service

پٹنہ، 20؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پڑوسی ریاست اتر پردیش کے کانپور دیہات میں واقع پوکھرایا میں ہوئے اندور-پٹنہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور ریاست کی مہاگٹھ بندھن حکومت کی جانب سے آج جاری کئے جانے والے اپنے ایک سال کے رپورٹ کارڈ پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے۔وزیر اعلی کے دفتر سے آج جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، نتیش نے ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے غم زدہ لواحقین کے لیے صبر اورہمت دینے کی بھگوان سے دعا کی اور اس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحت یات ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔بہارکے محکمہ برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، اس حادثے میں جان و مال کے بڑے پیمانے پرہوئے نقصان کی اطلاع کے پیش نظر وزیر اعلی نتیش کمار نے سالانہ رپورٹ کارڈ پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی حانب سے اس حادثے میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن راحت اور مدد مہیا کرائی جائے گی۔انہوں نے جائے حادثہ پر ضروری راحتی انتظامات اور اس کی دیکھ بھال کے لیے پٹنہ سے خصوصی طیارے سے افسران کی ایک ٹیم روانہ کئے جانے کی ہدایت دی جس میں ریل انسپکٹر جنرل سمیت ڈیزاسٹر محکمہ کے سینئر عہدیدار ان شامل ہیں۔دارالحکومت پٹنہ میں بھی غمزدہ اہل خانہ کی مدد کے لیے ریاستی سطح پر کنٹرول پینل اور ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں، ریاستی کنٹرول پینل کا فون نمبر 0612-2217305اور 0612-2217306ہے۔


Share: